انتباہ ـــــــ اصلاح، برائے غلط العوام ـــــ
ـــــــــــــــــــــــــــ تحریر و تحقیق ـ غلام محمد وامِق
یہ اشعار نیٹ سے حاصل کئے گئے ہیں، اور ان اشعار کو عام طور پر بھی اور نیٹ پر بھی، " حبیب جالب " مرحوم، کے ساتھ منسوب کیاجاتا ہے ـ یہ اشعار پڑھ کر ان کی نسبت کے متعلق مجھے شک ہوا تو میں نے ان کی تصدیق کے لئے، حبیب جالب ( مرحوم.) کے چھوٹے بھائی، جناب " سعید پرویز " صاحب کو آج مورخہ 29، جولائی 2020ء کو فون کیا، چنانچہ انہوں نے ان اشعار کو سن کر لاحول پڑھی اور سختی سے اس نسبت کی تردید کی ـ مزید بتایا کہ، جالب صاحب کی زندگی میں بھی یہ اشعار ان سے منسوب کئے جاتے تھے، جن کو سن کر انہیں سخت صدمہ ہوتا تھا، اور کہتے تھے کہ بیشک میرے بھٹو صاحب سے سیاسی اختلافات ضرور ہیں، لیکن میں اس قدر گرا ہوا نہیں ہوں کہ، کسی کے لئے ایسے غیر اخلاقی اور غیرمعیاری اشعار کہوں، اور فنی لحاظ سے بھی مذکورہ نظم میں بہت سقم ہے، . جالب صاحب کے زمانے میں ہی کسی شخص نے یہ نازیبا اشعار لکھ کر حبیب جالب کے کھاتے میں ڈال دئے تھے، اور کسی نے بھی ان کی صحت کے متعلق جاننے کی کوشش نہیں کی. اس طرح یہ اشعار " غلط العوام " کی حیثیت اختیار کر گئے، واضح ہوکہ یہ اشعار، "جالب " صاحب کی کسی بھی کتاب میں درج نہیں ہیں .........
تحقیق و تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ