پروفیسر عنایت علی خاں، مشہور مزاح گو شاعر،انتقال کرگئے ـ مختصر ‏تعارف ‏ــ ‏ازــ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

پاکستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم، اور مزاح گو شاعر،  " محترم. پروفیسر عنایت علی خاں " بھی 25 ـ 26 جولائی 2020ء، کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ـ آپ کی عمر 85 برس تھی ـ 26 جولائی 2020، کو کراچی میں تدفین کردی گئی ـ آپ 10، مئی 1935ء کو ریاست ــــ  "ٹونک"  ( انڈیا) میں پیدا ہوئے،  ہجرت کے بعد حیدرآباد سندھ میں قیام پزیر ہوئے ـ آپ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، اردو کی بہت سی پرائمری کتب کی تصنیف اور تدوین بھی کی ـ آپ کو حکومت کی طرف سے،  چھ ( 6)  کتابوں کی تصنیف پر انعام سے بھی نوازا گیا ـ
پروفیسر عنایت علی خاں صاحب سے میری پہلی طویل بالمشافہ ملاقات، ان کے گھر پر حیدرآباد ( لطیف آباد)  میں سال 1998ء میں ہوئی، وہاں پر ہم نے ان کے ساتھ نمازِ ظہر ادا کی اور کھانا بھی کھایا ـ اس سے قبل مجھے ان کے ساتھ، ایک طنز و مزاح مشاعرہ نواب شاہ میں 1985ء میں ـ اور دو مشاعرے حیدرآباد میں بالترتیب اپریل 1986، اور ستمبر 1986ء میں پڑھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ـ بعدازاں
ان سے کچھ خط و کتابت بھی رہی تھی ـ پروفیسر صاحب انتہائی خوش مزاج اور ملنسار انسان تھے ـ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ـ ( آمین)  ــ
تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ــــــــ             فون 03153533437 ـــ مورخہ 27 جولائی، 2020 ـ

SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.