بیشک اسلام سلامتی اور امن کا دین ہے ‏=== ــ تحریر ‏ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏، ‏

بیشک اسلام، سلامتی ـ بھائی چارہ ـ بردباری ـ اور رواداری والا دین ہے، لیکن گذشتہ تقریباً ایک سو سال سے مذہبی اجارہ داروں نے اپنے اپنے مفادات کے لئے اسے انتہائی خوفناک، اور دہشتگرد مذہب بنادیا ہے، حالاں کہ تمام مسلمان اسے سلامتی کا مذہب تسلیم کرتے ہیں، تو پھر کیوں ... 
اپنے مخالف عقیدے والوں کو کافر کہا جاتا؟
اور کافر کو قتل کرنا جائز سمجھا جاتا ہے؟  
رسول اکرمﷺ کو برا کہنے والے مسلمان کو قتل کرنا بھی جائز سمجھتے ہیں،.. (( حالاں کہ تمام غیر مسلم بھی
رسولﷺ کو اچھا (حق پر) نہیں سمجھتے، اس کے باوجود یہ ان سے دوستیاں کرتے ہیں))؟ ...... 
 نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے کو بھی قتل کرنا جائز سمجھا جاتا ہے؟  
اسلام سے پھر جانے والے کو " مرتد " کہتے ہیں، اور مرتد کا قتل کرنا بھی جائز خیال کیا جاتا ہے؟
پوری دنیا میں زبردستی اپنے عقیدے کا اسلام نافذ کرنے کے لئے، قتل و غارتگری کرنا " جہاد " سمجھتے ہیں؟  ..... 
غیرت کے نام پر قتل کرنا بھی مستحسن کام سمجھا جاتا ہے،؟ ...... 
اس تناظر میں اسلام " سلامتی " کا مذہب کیسے ہوگیا؟ ..... 
جب کہ دنیا کا کوئی بھی دوسرا مذہب اس طرح کے کسی قتل کو جائز قرار نہیں دیتا ـ 
بدھ مت اور جین مت، کی تعلیمات میں تو موذی جانور کو مارنا بھی معیوب سمجھا جاتا ہے ـ
خدا کے لئے اِن مسائل کو سمجھو ـ یا پھر ہم جیسے لوگوں کو سمجھاؤ ــــ 
یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ، اسلام، ــــــ " دین " ہے یعنی مکمل ظابطہء حیات، یا زندگی گزارنے کا صحیح راستہ ـــ اسلام کوئی " مذہب " ( یعنی چند ظاہری رسومات)  نہیں ہے ـــــــ
تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ــ
مورخہ،  02، اگست ـ 2020، بروز سوموار ــ
فون ــ 03153533437. ـــــــــ 


SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.