امام حسین عہ کو اسامہ کا حال معلوم تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ایک ران پر امام حسین رضہ کو اور ایک ران پر اسامہ رضہ کو بٹھلاتے اور فرماتے، یا اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، ـــ حدیث نمبر، ۵۳ ـ کتاب الفتن، صحیح بخاری ـ
حضرت علی رضہ، نے طلب کرنے پر حضرت اسامہ بن زید کی مدد نہیں کی ـ جبکہ امام حسین نے بہت زیادہ مدد کی ـ
روایت ہے کہ امام محمد بن باقر نے بیان کیا کہ حضرت اسامہ بن زید رضہ نے مدینہ سے اپنے غلام " حرملہ " کو حضرت علی رضہ کے پاس کوفہ میں بھیجا ـ ( اسامہ کو کچھ مالی مدد کی ضرورت تھی)، لیکن حضرت علی رضہ نے کچھ نہیں دیا، حرملہ کہتا ہے کہ، پھر میں، امام حسن ـ امام حسین، اور عبداللہ بن جعفر سے ملا، تو انہوں نے اتنا مال و اسباب مجھ کو دیا، جتنا میرا اونٹ اٹھا سکتا تھا ـ