قطعہ علم = سب رسولوں کی ہے وراثت یہ علم انسانیت پہ رحمت ہے علم کرتا ہے راستہ روشن علم انسان کی ضرورت ہے ۔ --------------------- فاعلاتن مفاعلن فعلن بحر - خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع مورخہ 18 جنوری 2026ء کو کہا گیا قطعہ ۔
قطعہ - علم
غلام محمد وامِق
سب رسولوں کی ہے وراثت یہ
علم انسانیت پہ رحمت ہے
علم کرتا ہے راستہ روشن
علم انسان کی ضرورت ہے ۔ ---------------------
فاعلاتن مفاعلن فعلن
بحر - خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
مورخہ 18 جنوری 2026ء کو کہا گیا قطعہ ۔
نیا سال سب کو مبارک ہو لیکن نئے سال میں سب مسائل پرانے غریبوں کے گھر میں وہی تنگ دستی بدلنے کو یوں تو ہیں بدلے زمانے ۔ (غلام محمد وامِق)
نیا سال سب کو مبارک ہو لیکن
نئے سال میں سب مسائل پرانے
غریبوں کے گھر میں وہی تنگ دستی
بدلنے کو یوں تو ہیں بدلے زمانے ۔
(غلام محمد وامِق)
سال بدلے تو کچھ نہیں ہوتا وقت بدلے تو بات بنتی ہے میٹھی باتوں سے کچھ نہیں بنتا بخت بدلے تو بات بنتی ہے (غلام محمد وامِق)
سال بدلے تو کچھ نہیں ہوتا
وقت بدلے تو بات بنتی ہے
میٹھی باتوں سے کچھ نہیں بنتا
بخت بدلے تو بات بنتی ہے
(غلام محمد وامِق)
Subscribe to:
Posts (Atom)
Powered by Blogger.
