آپﷺ کے حکم پر مجرموں کی آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیردی گئیں ــ === حضرت انس رضہ سے روایت ہے کہ، کچھ لوگ، عکل یا عرینہ قبیلوں کے، مدینہ میں آئے، اور بیمار ہوگئے، رسولﷺ. نے انہیں " لقاح " میں جانے کا حکم دیا، اور فرمایا کہ وہاں، اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیئیں، چناں چہ وہ لقاح چلے گئے، اور جب اچھے ہوگئے تو رسولﷺ. کے چرواہے کو قتل کرکے، وہ جانوروں کو ہانک کر لے گئے ـ علی الصبح، رسولﷺ. کو اس واقعہ کی خبر آئی تو آپﷺ. نے ان کے پیچھے آدمی دوڑائے، دن چڑھے وہ حضورﷺ کی خدمت میں پکڑ کر لائے گئے ـ تو آپﷺ. کے حکم کے مطابق، ان کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دئے گئے، اور آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیر دی گئیں، اور مدینہ کی پتھریلی زمین میں ڈال دئے گئے ـ ( پیاس کی شدت سے) وہ پانی مانگتے تھے مگر انہیں پانی نہیں دیا جاتا تھا ـ. حدیث، ۲۳۳، باب الوضو، صحیح بخاری ـ


SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.