‎میں پسرِ شاہنواز ہوں، میں قائدِ عوام ہوں ــ حبیب جالب سے منسوب ایک نظم، کی حقیقت ـ  ‏تحقیق ‏و ‏تحریر ‏ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

‎میں پسرِ شاہنواز ہوں، میں قائدِ عوام ہوں ــ حبیب جالب سے منسوب ایک نظم، کی حقیقت ـ ‏تحقیق ‏و ‏تحریر ‏ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

انتباہ ـــــــ اصلاح،  برائے غلط العوام ـــــ
ـــــــــــــــــــــــــــ تحریر و تحقیق ـ غلام محمد وامِق  
یہ اشعار نیٹ سے حاصل کئے گئے ہیں، اور ان اشعار کو عام طور پر بھی اور نیٹ پر بھی،  " حبیب جالب " مرحوم، کے ساتھ منسوب کیاجاتا ہے ـ یہ اشعار پڑھ کر ان کی نسبت کے متعلق مجھے شک ہوا تو میں نے ان کی تصدیق کے لئے،  حبیب جالب ( مرحوم.) کے چھوٹے بھائی، جناب  " سعید پرویز " صاحب کو آج مورخہ 29، جولائی 2020ء کو  فون کیا،  چنانچہ انہوں نے ان اشعار کو سن کر لاحول پڑھی اور سختی سے اس نسبت کی تردید کی ـ مزید بتایا کہ، جالب صاحب کی زندگی میں بھی یہ اشعار ان سے منسوب کئے جاتے تھے، جن کو سن کر انہیں سخت صدمہ ہوتا تھا، اور کہتے تھے کہ بیشک میرے بھٹو صاحب سے سیاسی اختلافات ضرور ہیں، لیکن میں اس قدر گرا ہوا نہیں ہوں کہ، کسی کے لئے ایسے غیر اخلاقی اور غیرمعیاری اشعار کہوں، اور فنی لحاظ سے بھی مذکورہ نظم میں بہت سقم  ہے، . جالب صاحب کے زمانے میں ہی کسی شخص نے یہ نازیبا اشعار لکھ کر حبیب جالب کے کھاتے میں ڈال دئے تھے، اور کسی نے بھی ان کی صحت کے متعلق جاننے کی کوشش نہیں کی. اس طرح یہ اشعار " غلط العوام " کی حیثیت اختیار کر گئے، واضح ہوکہ یہ اشعار،  "جالب " صاحب کی کسی بھی کتاب میں درج نہیں ہیں .........   
تحقیق و تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ
فون ـ 03153533437 ـــــ dt. 29. 07. 2020 ــــ
بجلی کی صورتحال (خصوصاً محراب پور سندھ میں) نظمیہ غزل =  غلام محمد وامِق =  آتی بھی نہیں پوری جاتی بھی نہیں ...  دل کو ہمارے... لبھاتی.....  بھی نہیں ...  دیتی ہے یہ درشن تھوڑے تھوڑے سے ...  جلوہ تو پورا یہ  دکھاتی بھی نہیں ... تن میں تپش ہے تو من میں اندھیر ...   دل کا  دیا  یہ  جلاتی  بھی  نہیں ...  ناز و انداز  اور  ایسے  نخرے ... مال سارا کھالیا پھر آتی بھی نہیں ... سولہ کے  بجائے  آئے،  آٹھ  گھنٹے ... ★وعدہء وصال یہ نبھاتی بھی نہیں ... بل  دے دے  کے,  سب  بلبلا  اٹھے ...   رحم کسی شخص پہ یہ کھاتی بھی نہیں ... جُوئے شِیر  لاتے  ہیں  چٹان  توڑ  کر ...  شیریں ہے کہ مکھڑا دکھاتی بھی نہیں ...  وامق،  وہی خواب ہیں پرانے  ہر رات ...  کوئی  نیا سپنا  دکھاتی  بھی  نہیں ...    ★بجلی کی لوڈشیڈنگ آٹھ گھنٹے ہے، لیکن یہ آٹھ گھنٹے آتی بھی نہیں، افسوس ... شاعر ـ غلام محمد وامِق، محراب پور سندھ ـیہ غزل مورخہ 26، اپریل 2016ء کو کہی گئی تھی،افسوس کہ آج بھی بجلی کی یہ ہی صورتحال ہے ـ

===  بجلی ــ  غزل  === (طنز و مِزاح)                           غلام محمد وامِق 

آتی بھی نہیں، پوری جاتی بھی نہیں ... 
دِل کو ہمارے یہ لبھاتی بھی نہیں ....... 

دیتی ہے درشن، تھوڑے تھوڑے سے ... 
جلوہ تو پورا یہ دکھاتی بھی نہیں .... 

تَن میں تپش ہے،  تو مَن میں اندھیر ...
دل کا دیا یہ جلاتی بھی نہیں .......  

ناز و انداز،  اور  ایسے نخرے .......  
مال سارا کھالیا،  پھر آتی بھی نہیں ... 

سولہ ( 16) کے بجائے، آئے آٹھ گھنٹے ... ®
وعدہء وصال،  یہ نبھاتی بھی نہیں ...... 

بِل دے  دے  کے  سب  بلبلا اٹھے ... 
رحم کسی شخص پہ یہ کھاتی بھی نہیں ... 

جُوئے شِیر لاتے ہیں،  چٹان توڑ کر ... 
شیریں ہے کہ، مکھڑا دکھاتی بھی نہیں ... 

وامِق!  وہی خواب ہیں، پرانے ہر رات ... 
کوئی  نیا سپنا  دکھاتی بھی نہیں ..... 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــ
® ـ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ صرف آٹھ گھنٹے ہے، دن رات میں ــ 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ،
مورخہ ـ 26، اپریل ـ 2016 کو کہی گئی نظمیہ غزل ـ 

ـــــــــــــــــــــــــ 
" استاد "  ــ شاعر ـ   غلام محمد وامِق.  ‏

" استاد " ــ شاعر ـ غلام محمد وامِق. ‏

             ===   اُستاد   === 
                 غلام محمد وامِق

       کامیابی، کامرانی، کا سبب اُستاد ہے ... 

     دو جہاں میں راستبازی کا سبب استاد ہے ... 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن 
بحر ۔ رمل مثمن محذوف ۔ 
شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ... 
مورخہ، 28 جولائی، 2020ء میں کہا گیا ـ

قطعہ ــ " فضا دیکھو مدینے کی " شاعر ـ  غلام محمد   وامِق ـ ‏

قطعہ ــ " فضا دیکھو مدینے کی " شاعر ـ غلام محمد وامِق ـ ‏

===  قطعہ ـ فضا دیکھو مدینے کی  === 
                   
                     غلام محمد وامِق 

حسیں منظر ، حسیں گنبد ، ضیا دیکھو مدینے کی ۔ 

چلے آؤ مُسَلمانوں فضا دیکھو مدینے کی ۔ 

رَحَم دل لوگ ہیں سارے یہاں رحمت برستی ہے ۔ 

سکونِ دل ، سکونِ جاں ، حَیَا دیکھو مدینے کی ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن ۔ 
بحر ۔ ہزج مثمن سالم ۔ 
شاعر ۔ غلام محمد وامِق ۔ 
مورخہ 3 اگست سال 2016ء کو کہا گیا قطعہ ۔

گدھے پر سوار ہوکر  قبلہ رخ سے دوسری طرف رُخ  کرکے نماز ‏پڑھنا، ‏ایک ‏صحابی ‏کا ‏ـ ‏حدیث ‏صحیح ‏بخاری ‏ـ ‏حدیث ‏نمبر ‏ـ ‏1100 ‏... ‏

گدھے پر سوار ہوکر قبلہ رخ سے دوسری طرف رُخ کرکے نماز ‏پڑھنا، ‏ایک ‏صحابی ‏کا ‏ـ ‏حدیث ‏صحیح ‏بخاری ‏ـ ‏حدیث ‏نمبر ‏ـ ‏1100 ‏... ‏

حضرت انَس رضہ، شام سے جب ( حجاج کی خلیفہ سے شکایت کرکے)  واپس ہوئے، ہم ان سے عین التمر میں ملے ـ میں نے دیکھا کہ آپ گدھے پر سوار ہوکر نماز پڑھ رہے تھے، اور آپ کا منہ قبلہ سے بائیں طرف تھا ـ اس پر میں نے کہا کہ میں نے آپ کو قبلہ کے سوا دوسری مُنہ کرکے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے ـ انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں رسولﷺ کو ایسا کرتے نہ دیکھتا تو میں بھی نہ کرتا ـ اس روایت کو ابراہیم ابنِ طہمان نے بھی حجاج سے، انہوں نے انس بن سیرین سے، انہوں نے انس بن مالک رضہ سے اور انہوں نے نبی کریمﷺ سے بیان کیا ہے ـ ( حدیث ـ 1100، صحیح بخاری) ـــ 
پروفیسر عنایت علی خاں، مشہور مزاح گو شاعر،انتقال کرگئے ـ مختصر ‏تعارف ‏ــ ‏ازــ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

پروفیسر عنایت علی خاں، مشہور مزاح گو شاعر،انتقال کرگئے ـ مختصر ‏تعارف ‏ــ ‏ازــ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

پاکستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم، اور مزاح گو شاعر،  " محترم. پروفیسر عنایت علی خاں " بھی 25 ـ 26 جولائی 2020ء، کی درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے ـ آپ کی عمر 85 برس تھی ـ 26 جولائی 2020، کو کراچی میں تدفین کردی گئی ـ آپ 10، مئی 1935ء کو ریاست ــــ  "ٹونک"  ( انڈیا) میں پیدا ہوئے،  ہجرت کے بعد حیدرآباد سندھ میں قیام پزیر ہوئے ـ آپ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، اردو کی بہت سی پرائمری کتب کی تصنیف اور تدوین بھی کی ـ آپ کو حکومت کی طرف سے،  چھ ( 6)  کتابوں کی تصنیف پر انعام سے بھی نوازا گیا ـ
پروفیسر عنایت علی خاں صاحب سے میری پہلی طویل بالمشافہ ملاقات، ان کے گھر پر حیدرآباد ( لطیف آباد)  میں سال 1998ء میں ہوئی، وہاں پر ہم نے ان کے ساتھ نمازِ ظہر ادا کی اور کھانا بھی کھایا ـ اس سے قبل مجھے ان کے ساتھ، ایک طنز و مزاح مشاعرہ نواب شاہ میں 1985ء میں ـ اور دو مشاعرے حیدرآباد میں بالترتیب اپریل 1986، اور ستمبر 1986ء میں پڑھنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا ـ بعدازاں
ان سے کچھ خط و کتابت بھی رہی تھی ـ پروفیسر صاحب انتہائی خوش مزاج اور ملنسار انسان تھے ـ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ـ ( آمین)  ــ
تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ــــــــ             فون 03153533437 ـــ مورخہ 27 جولائی، 2020 ـ
قیامِ پاکستان کی جدوجہد کے لئے کوئی جانی قربانی نہیں دی گئی ــ ‏تحریر ‏و ‏تحقیق ‏ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

قیامِ پاکستان کی جدوجہد کے لئے کوئی جانی قربانی نہیں دی گئی ــ ‏تحریر ‏و ‏تحقیق ‏ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏... ‏

کوئی ضِد، یا بحث نہیں، صرف ایک علمی مکالمہ ـــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                از ـ غلام محمد وامِق.  

ہم سب اپنے بچپن سے یہ سنتے آئے ہیں کہ، قیامِ پاکستان کے لئے ہمارے بزرگوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، یا یہ ملک ہمیں بیشمار قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ہے ــ 
لاکھوں عورتیں بیوہ ہوگئیں، لاتعداد اغوا کرلی گئیں،  ہزاروں دوشیزاؤں کی عصمت دری کی گئی،  معصوم بچوں کے سَر نیزوں پر اچھالے گئے، یہاں تک بعض دریاؤں کا پانی شہیدوں کے خون سے سرخ ہوگیا، کتنے ہی کنویں لاشوں سے اَٹ گئے، ـــ وغیرہ وغیرہ ــ
بیشک یہ سب ہوا لیکن یہ کب ہوا؟  ــ کبھی غور کیا آپ نے،  یہ سب پاکستان کے قیام کے بعد ہوا، جب مہاجرین کی نقل مکانی بغیر کسی پلاننگ کے، یا پھر غلط پلاننگ کے تحت کرائی گئی ــ قیام پاکستان کے لئے شاید ہی کوئی جان گئی ہو، جان تو کیا کسی کو جیل بھی نہیں جانا پڑا ــ  
اور یہ جو بتایا جاتا ہے کہ بیشمار علماء نے اور آزادی کے متوالوں نے اپنی جانیں قربان کردیں، کتنے ہی مجاہدین پھانسی پر لٹکا دئے گئے، تو اس ضمن میں عرض ہے کہ یہ سب جدوجہد، قیامِ پاکستان کے لئے نہیں بلکہ انگریز سامراج،  یعنی برطانیه سے ہندوستان کو آزاد کروانے کے لئے 
کی گئی اور اس جدوجہد میں صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ ہندوستان کے تمام مذاہب کے لوگ شامل تھے، مسلمانوں کے ساتھ بیشمار حُرِیّت پسند ہندو بھی آزادیء ہند کی جدوجہد میں شریک رہے ہیں، جبکہ بعض لیڈران نے  خلافت تحریک کے لئے بھی قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ــ
ــــــــــــــــــــ تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ
مورخہ، 26، جولائی 2020. ـ فون ـ 03153533437 ....
ھریانوی بولی ـ نظم ـ ازـ غلام محمد وامِق ــ ‏

ھریانوی بولی ـ نظم ـ ازـ غلام محمد وامِق ــ ‏

===  ھریانوی بولی  ===   
       غلام محمد وامِق 

مھاری بولی ..... پیاری بولی
یا سے مھارے گام کی بولی ... 

پیار پریت ار بھائی چارہ
دنیا جہان تہ نیاری بولی ... 

ماں کی بولی، باپ کی بولی
میٹھی میٹھی ساری بولی ... 

سنسکرت کے محل کی ملکہ
ہندوستان کی رانی بولی ... 

یا ہے پڑوسن پنجابی کی
ار، اردو کی دائی بولی ... 

ٹکڑے ٹکڑے کردی پھیر بی
دنیا تہ نئیں ہاری بولی ... 

آپنی جنگ یا آپ اے جیتی
ہے یا، ہمت آلی بولی ... 

پیار محبت بانڈن آلی
ہریانے کی ساری بولی ... 

وامِق!  تو خوش قسمت ہے جو
تھام نے ملی یا پیاری بولی ... 

ــــــــــــــ شاعر ـ غلام محمد وامِق،  محرابپور سندھ ـ
مورخہ ـ 10، فروری 2019. کو لکھی گئی. 
 
شبیہ مبارک، پیغمبرِ آخرالزماں محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم.

شبیہ مبارک، پیغمبرِ آخرالزماں محمد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم.

یہ تصویر شبیہ مبارک، رسول اللہﷺ. میں نے سال 1992ء جولائی میں ایران کے شہر " اصفہان " سے خریدی تھی ـ اس کی حقیقت اللہ بہتر جانتا ہے کہ یہ تصویر سچی ہے یا جھوٹی.  
خیر اندیش ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ فون نمبر ـ 03153533437 ـــ 
ہم نئے طور سے دنیا کی ادا سمجھیں گے ـ غزل ــ از ـ  غلام محمد وامِق ـ ‏

ہم نئے طور سے دنیا کی ادا سمجھیں گے ـ غزل ــ از ـ غلام محمد وامِق ـ ‏

             ×××  غزل (جدید) ×××
                    غلام محمد وامِق  

ہم نئے طور سے دنیا کی ادا سمجھیں گے ۔
سارے عنوان نئے معنی نئے سوچیں گے ۔ 

قحط انسان کا دنیا میں پڑا ہے ایسا ۔ 
اہلِ دانش نہیں پائیں گے ہمیں ڈھونڈیں گے ۔ 

علم و دانش ہوئے محصور جَہَل کے ہاتھوں ۔ 
بحرِ ظلمات میں لازم ہے کہ ہم ڈوبیں گے ۔ 

تہمتِ کفر نہ لگ جائے کہِیں ہم پر بھی ۔ 
گفتگو کے لئے اسلوب نئے ڈھونڈیں گے ۔ 

ہم سے ٹکراؤ نہیں ورنہ بقولِ شاعر ۔ 
"ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے" ۔ 

درسِ اصلاح بہت خوب ہے لیکن وامِق ۔ 
گونگے بہرے ہیں یہاں ، کس کی زباں سمجھیں گے ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
فاعلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعلن ۔ 
بحر ۔ رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع ۔ 
شاعر ۔ غلام محمد وامِق ۔ 
مورخہ 12، اپریل  سال 2019ء کو کہی گئی غزل ۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کس قدر ہے ظلم اب تحقیق اندھی ہو گئی ۔  کیا ستم ہے دیکھئے تاریخ گونگی ہو گئی ۔   جہل کی ہیں قید میں، سب علم و دانش اور خرَد ـ اس جہاں میں ظلم کی تاریخ لمبی ہوگئی ـ  ہر طرف ہے بے حیائی اور فحاشی کا چلن ۔  شرم کی تشریح سے تعلیم عاری ہو گئی ۔   اہلِ ثروت بن گئے ہیں، عقل کے بھی سرپرست ـ عقل کی دیوی جو تھی، وہ اندھی بہری ہوگئی ـ  کفر کے فتوے ہیں اب، تحقیق کی ہر بات پر ـ اس جہاں میں دیکھئے، تقلید سچی ہوگئی ـ  اب تو ہے ، ہر آدمی کا اپنا اپنا نظریہ ۔  غلبہء اسلام سے تعلیم عاری ہو گئی ۔   چار سُو دنیا میں پھیلی، جبر کی تاریکیاں ـ فہم کے ادراک سے، وامِق یہ خالی ہوگئی ـــ    شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ  آج 05 اکتوبر ، سال 2023ء بروز جمعرات غزل مکمل ہوئی ۔  بحر رمل مثمن محذوف  فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن ۔

======  نظریاتی غزل   ===== 
                  غلام محمد وامِق 

کس قدر ہے ظلم اب تحقیق اندھی ہو گئی ۔ 
کیا ستم ہے دیکھئے تاریخ گونگی ہو گئی ۔ 

جہل کی ہیں قید میں، سب علم و دانش اور خرَد ـ
اس جہاں میں ظلم کی تاریخ لمبی ہوگئی ـ

ہر طرف ہے بے حیائی اور فحاشی کا چلن ۔ 
شرم کی تشریح سے تعلیم عاری ہو گئی ۔ 

اہلِ ثروت بن گئے ہیں، عقل کے بھی سرپرست ـ
عقل کی دیوی جو تھی، وہ اندھی بہری ہوگئی ـ

کفر کے فتوے ہیں اب، تحقیق کی ہر بات پر ـ
اس جہاں میں دیکھئے، تقلید سچی ہوگئی ـ

اب تو ہے ، ہر آدمی کا اپنا اپنا نظریہ ۔ 
غلبہء اسلام سے تعلیم عاری ہو گئی ۔ 

چار سُو دنیا میں پھیلی، جبر کی تاریکیاں ـ
فہم کے ادراک سے، وامِق یہ خالی ہوگئی ـــ 

 شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ 
آج 05 اکتوبر ، سال 2023ء بروز جمعرات غزل مکمل ہوئی ۔ 
بحر رمل مثمن محذوف 
فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 
جنّات کا اثر ــ نظمیہ غزل ــ از ــ  غلام محمد وامِق ــ ‏

جنّات کا اثر ــ نظمیہ غزل ــ از ــ غلام محمد وامِق ــ ‏

         ؟؟؟؟؟  جِنّات کا اثر  ؟؟؟؟؟
                 غلام محمد وامِق 

لگتا ہے مُلک بھر میں جِنّات کا اثر ہے ـ  
اسلام  کے  نگر  میں، جنات کا اثر ہے ـ

پیدا ہوا تھا جب یہ، شہ رگ کٹی ہوئی تھی  
سب نے یہ سمجھا گھر میں، جنات کا اثر ہے ـ  

قائد کی ایمرجنسی، گاڑی خراب کیوں تھی؟   
سب نے کہا سفر میں،  جنات  کا  اثر  ہے ـ   

اِس گھر کے مالکوں کو مارا گیا اچانک ۔ 
اِس گھر کے بام و در میں جنات کا اثر ہے ـ   

مارا گیا ہے دیکھو،  ہر رہنما  یہاں  پر ـ     
ہر رہنما کے گھر  میں،  جنات کا اثر  ہے ـ    

گِرتی ہیں بجلیاں کیوں میرے ہی اس چمن پر؟   
شاید کہ  ہر شجَر میں،  جنات کا  اثر ہے ـ    

اپنے وطن کو وامِق ! کیسے بچائیں آخر ؟ ۔  
لگتا ہے  بحر و بَر میں،  جنات کا اثر ہے ـ      
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن ۔ 
بحر ۔ رمل مثمن مشکول مسکّن ۔ 
 شاعر ـ غلام محمد وامِق محراب پور سندھ ۔ 
مورخہ، 18 نومبر، 2019  کو لکھی گئی ـ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

پیروڈی " حسرت موہانی سے معزرت " کورونا پیروڈی ــ " جو چاہے آپ کا حکمِ کرونا ساز کرے" ـ تین  ‏اشعار ـ شاعر ـ  ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏. ‏

پیروڈی " حسرت موہانی سے معزرت " کورونا پیروڈی ــ " جو چاہے آپ کا حکمِ کرونا ساز کرے" ـ تین ‏اشعار ـ شاعر ـ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏. ‏

=== پیروڈی === ( تین اشعار )  
حسرت موہانی سے معذرت کے ساتھ 
             غلام محمد وامِق

دلوں کو فکرِ بیماری سے کردیا آزاد ... 
" کرونا " عمر کو تیری خدا دراز کرے ... 

جگر ہو، ٹی بی ہو، یا ہوں کسی کے گردے خراب
ہر اِک بیماری سے دیکھو، یہ سازباز کرے ...

اسیرِ سحرِ کرونا، ہوئے تمام وزیر ... 
جو چاہے، آپ کا حُکمِ کروناساز کرے ... 

ــ شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ فون نمبر ـ 03153533437 ـــ 24 جون، 2020. 
حضرت اسامہ بن زید رضہ،  رسول اکرمﷺ. کے محبوب تھے   ‏ــ ‏صحیح ‏بخاری ‏3730 ‏اور ‏4469 ‏، ‏و ‏دیگر ‏کئی ‏روایات ‏ـ ‏دیکھئے ‏... ‏

حضرت اسامہ بن زید رضہ، رسول اکرمﷺ. کے محبوب تھے ‏ــ ‏صحیح ‏بخاری ‏3730 ‏اور ‏4469 ‏، ‏و ‏دیگر ‏کئی ‏روایات ‏ـ ‏دیکھئے ‏... ‏

۱. آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم،  ایک زانو پر اسامہ رضہ کو بڑھاتے، اور ایک پر حسن رضہ، کو اور دونوں کو ملا کر فرماتے،  " خدا یا!  میں ان دونوں پر رحم کرتا ہوں، اس لئے تُو بھی رحم فرما ـ
مسند احمد بن حنبل، حدیث نمبر،  ۵/۲۰۵ ـــ
صحیح بخاری، جلد ۲ ـ کتاب المناقب اسامہ بن زید ـ 

۲. حضرت ابنِ عباس روایت کرتے ہیں کہ،  آنحضورﷺ نے فرمایا کہ ـ " اُسامہ رضہ مجھ کو سب لوگوں میں محبوب تر ہے ــــ مستدرک ۵۹۶/۳ ــــ

۳. ایک موقع پر آپﷺ نے فرمایا کہ،  اِس کا باپ مجھ کو سب سے زیادہ محبوب تھا، اب یہ سب سے عزیز ہے،  ــــ ( بخاری، کتاب المغازی، باب بعث اسامہ) ــ

۴. متعدد مواقع پر ثابت ہے کہ، آپﷺ کہیں تشریف لے جاتے تو سواری پر اپنے پیچھے اسامہ کو بٹھالیتے، 
( بخاری ـ ۷۸۹۲ ـ) ـــ

۵. فتح مکہ کے موقعہ پر آپﷺ،  شہر میں بالائی حصہ سے داخل ہوئے، تو سواری پر آپﷺ. کے پیچھے اُسامہ ساتھ تھے،  ( بخاری ـ ۸۸۹۲)  ـــ

۶. آپﷺ. فتح مکہ پر حرم میں پہنچے تو خانہء کعبہ کے کلید بردار،  عثمان بن طلحہ، کو بلایا، ان سے دروازہ کھلوایا، اور اندر تشریف لے گئے، آپﷺ کے ساتھ خانۂ کعبہ کے اندر جانے کا شرف صحابہ کرام میں سے، صرف حضرت بلال رضہ اور حضرت اُسامہ بن زید رضہ کو حاصل ہوا ـ ( بخاری، ۸۶۴ ـ ۸۹۵ ـ ۴۰۵) ـ

۷. حجۃ الوداع کے سفر میں بھی حضرت اُسامہ، کو آپﷺ کی ہمرکابی کا شرف حاصل ہوا ـ عرفات سے، مزدلفہ تک وہ آپﷺ. کے ساتھ سواری پر تھے ـ
( بخاری ـ ۳۴۵۱ ـ ۴۴۵۱ ـ ۶۸۶۱ ـ ۷۸۶۱ ـ)  ـــ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
خلافت اور سرداری ہمیشہ قریش ہی میں رہے گی ـ ‏ایک ‏عجیب ‏حدیث ‏... ‏

خلافت اور سرداری ہمیشہ قریش ہی میں رہے گی ـ ‏ایک ‏عجیب ‏حدیث ‏... ‏

محمد بن زید بن عبد اللہ بن عمر، نے کہا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،  یہ خلافت اور سرداری ہمیشہ قریش ہی میں رہے گی، جب تک قریش کے دو آدمی بھی باقی رہیں گے ـ حدیث نمبر ۸۳، کتاب الاحکام،  نمبر ۴ ـ صحیح بخاری ـ 
حضرت علی رضہ،  نے طلب کرنے پر حضرت اسامہ بن زید کی مدد نہیں کی ـ جبکہ امام حسین نے بہت زیادہ مدد کی ـ

حضرت علی رضہ، نے طلب کرنے پر حضرت اسامہ بن زید کی مدد نہیں کی ـ جبکہ امام حسین نے بہت زیادہ مدد کی ـ

روایت ہے کہ امام محمد بن باقر نے بیان کیا کہ حضرت اسامہ بن زید رضہ نے مدینہ سے اپنے غلام " حرملہ " کو حضرت علی رضہ کے پاس کوفہ میں بھیجا ـ ( اسامہ کو کچھ مالی مدد کی ضرورت تھی)،  لیکن حضرت علی رضہ نے کچھ نہیں دیا، حرملہ کہتا ہے کہ، پھر میں، امام حسن ـ امام حسین، اور عبداللہ بن جعفر سے ملا، تو انہوں نے اتنا مال و اسباب مجھ کو دیا، جتنا میرا اونٹ اٹھا سکتا تھا ـ
امام حسین عہ کو اسامہ کا حال معلوم تھا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم، ایک ران پر امام حسین رضہ کو اور ایک ران پر اسامہ رضہ کو بٹھلاتے اور فرماتے،  یا اللہ میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، ـــ حدیث نمبر، ۵۳ ـ کتاب الفتن،  صحیح بخاری ـ 

حضرت علی رضہ نے بے دین لوگوں کو آگ میں جلوا دیا ‏، ‏حالانکہ ‏رسول ‏اللہﷺ ‏نے ‏کسی ‏بھی ‏انسان ‏کو ‏آگ ‏میں ‏جلانے ‏سے ‏منع ‏فرمایا ‏ہے ‏. ‏

حضرت علی رضہ نے بے دین لوگوں کو آگ میں جلوا دیا ‏، ‏حالانکہ ‏رسول ‏اللہﷺ ‏نے ‏کسی ‏بھی ‏انسان ‏کو ‏آگ ‏میں ‏جلانے ‏سے ‏منع ‏فرمایا ‏ہے ‏. ‏

روایت میں عکرمہ نے کہا ـ حضرت علی رضہ کے پاس بے دین لوگ لائے گئے،  آپ نے ان کو جلوا دیا ـ یہ خبر عبداﷲ بن عباس کو پہنچی تو انہوں نے کہا، اگر میں حاکم ہوتا تو ان کو کبھی نہ جلواتا ( دوسری طرح کی سزا دیتا) کیوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آگ میں جلانے سے منع فرمایا ہے ـ حدیث نمبر ۹۰۰ ـ کتاب استتابہ المرتدین ـ نمبر ۵ ـ صحیح بخاری ـ

حضرت علی رضہ، نے اپنے مخالفین (جوکہ مسلمان تھے )  کو ایک مکان میں گھیراﺅ کرکے آگ لگواکر جلوادیاــ ‏صحیح ‏بخاری ‏ـ ‏

حضرت علی رضہ، نے اپنے مخالفین (جوکہ مسلمان تھے ) کو ایک مکان میں گھیراﺅ کرکے آگ لگواکر جلوادیاــ ‏صحیح ‏بخاری ‏ـ ‏

سال ۳۸، ھجری میں حضرت علی رضہ نے،  بصرہ میں ہونے والی ایک بغاوت کو کچلنے کے لئے، " جاریہ بن قدامہ " کو بھیجا، انہوں نے باغی " عبداﷲ بن عمرو حضرمی " کو اس کے ستر رفقاء سمیت ایک مکان میں گھیر لیا، اور اس کو آگ لگادی، جس سے تمام لوگ جل کر خاک ہوگئے ـ بحوالہ، حدیث نمبر ۲۷، کا فائدہ نمبر ۵،  کتاب الفتن، صحیح بخاری ـ (ترجمہ و شرح از ـ حضرت علّامہ وحیدالزماں) ـ 

 اہلِ نظر کو عقل سکھانے لگے ہیں لوگ ــ  ‏‏شاعر ‏ـ غلام ‏محمد ‏وامِق ‏. ‏

اہلِ نظر کو عقل سکھانے لگے ہیں لوگ ــ ‏‏شاعر ‏ـ غلام ‏محمد ‏وامِق ‏. ‏

::::::::  غزل  :::::: 
               غلام محمد وامِق 

اہلِ نظر کو عقل سکھانے لگے ہیں لوگ ....... 
سورج کو بھی چراغ دکھانے لگے ہیں لوگ .......  

جن سے عیوب ان کے عیاں ہونے کا ہے ڈر ...
ایسے نشان سارے مٹانے لگے ہیں لوگ .......     

کرتے ہیں قتل دیکھئے، پھر آ کے لاش پر ... 
رو رو کے جھوٹے آنسو بہانے لگے ہیں لوگ ... 

سیکھا نہیں ہے خود تو کسی سے بھی کچھ، مگر ... 
اوروں کو علم و عقل سکھانے لگے ہیں لوگ ... 

پہلے نگاہِ کرم کے رہتے تھے منتظر ...     
اب تو نظر ، نظر سے چرانے لگے ہیں لوگ ... 

بدظن ہیں لوگ اتنے کہ حالت نہ پوچھئے ... 
اپنوں سے دل کا حال چھپانے لگے ہیں لوگ ...

سچ بات مُنہ پہ کہنے کی عادت جو پڑ گئی ... 
اب جان اپنی، ہم سے چھڑانے لگے ہیں لوگ ... 

وامِق!  عجیب جھوٹ کا عالَم ہے، آج کل ...     
دانستہ دِن کو،  رات بتانے لگے ہیں لوگ ... 
 ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات ۔
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن ۔ 
بحر ۔ مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف ۔ 
شاعر ۔ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ
جنوری سال 1989ء میں کہی گئی میری غزل ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

بجلی نہ چلی جائے کہیں شہر کی  میرے ـــ  قطعہ ـــ  شاعر ـ غلام محمد وامِق.   ‏

بجلی نہ چلی جائے کہیں شہر کی میرے ـــ قطعہ ـــ شاعر ـ غلام محمد وامِق. ‏

. === بجلی کی صورتحال === قطعہ ـ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
          غلام محمد وامِق   

بجلی نہ چلی جائے کہیں شہر کی میرے ـ

بارش نہ برسنے کی دعا مانگتے ہیں لوگ ـ

تاریں نہ ٹوٹ جائیں،  کہیں پول نہ گرے ـ

تھوڑی جو ہوا چلے، تو بہت کانپتے ہیں لوگ ـ 

ــــــــــــــــــــــــــ شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ. 
مورخہ 26. جولائی، 2020 ......
حضرت علی رضہ نے شراب پی کر نماز پڑھائی ===  علی رضہ سے روایت ہے کہ، انصار میں سے ایک شخص نے ان کی اور عبدالرحمٰن بن عوف،  کی دعوت کی،  پس انہوں نے ان دونوں کو شراب پلائی،  ( یہ بات شراب کی حُرمت سے قبل کی ہے)  ـ پھر علی رضہ نے ان کو مغرب کی نماز پڑھائی،  اور. " قُل یا ایھاالکافرون،  کی تلاوت کی،  اور اس کو خلط ملط کردیا ـ تو قُرآن کی آیت نازل ہوگئی،  ( نشے کی حالت میں نماز کے قریب نہ جاؤ)  ــ. حدیث،  ۳۶۷۱،  ابی داؤد ــ

حضرت علی رضہ، کو مذی آتی تھی === سیدنا علی رضہ سے روایت ہے کہ، مجھے کثرت سے مذی ( شہوت کی وجہ سے شرمگاہ سے نکلنے والے پانی کو مذی کہا جاتا ہے) ـ آتی تھی،  میں نے مقداد بن اسود کو حکم دیا کہ وہ اللہ کے نبی سے اس بارے میں سوال کریں،  کہ اس پر غسل ہے یا وضو؟  ـ پس مقداد نے سوال کیا تو آپﷺ. نے فرمایا کہ اپنی شرم گاہ کو دھو کر وضو کرنا چاہئے ـ. حدیث ۱۳۲،  کتاب العلم،  صحیح بخاری ــ

عشاء کی نماز کے بعد باتیں کرنا منع ہیں ــ   جبکہ مولوی حضرات نمازِ  عشاء کے بعد لمبی لمبی تقریریں کرتے رہتے ہیں ـــ  عبداللہ بن مسعود،  بیان فرماتے ہیں کہ،  رسول اللہﷺ. نے ہمیں،  عشاء کی نماز کے بعد باتیں کرنے سے سختی سے منع فرمایا ـ حدیث،  ۷۰۳،  نماز کا بیان،  سُنن ابی ماجہ ـ ‏

آپﷺ کے حکم پر مجرموں کی آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیردی گئیں ــ ===  حضرت انس رضہ سے روایت ہے کہ، کچھ لوگ،  عکل یا عرینہ قبیلوں کے، مدینہ میں آئے،  اور بیمار ہوگئے،  رسولﷺ. نے انہیں " لقاح " میں جانے کا حکم دیا،  اور فرمایا کہ وہاں، اونٹوں کا دودھ اور پیشاب پیئیں،  چناں چہ وہ لقاح چلے گئے،  اور جب اچھے ہوگئے تو رسولﷺ. کے چرواہے کو قتل کرکے، وہ جانوروں کو ہانک کر لے گئے ـ علی الصبح،  رسولﷺ. کو اس واقعہ کی خبر آئی تو آپﷺ. نے ان کے پیچھے آدمی دوڑائے،  دن چڑھے وہ حضورﷺ کی خدمت میں پکڑ کر لائے گئے ـ تو آپﷺ. کے حکم کے مطابق، ان کے ہاتھ، پاؤں کاٹ دئے گئے،  اور آنکھوں میں گرم سلاخیں پھیر دی گئیں،  اور مدینہ کی پتھریلی زمین میں ڈال دئے گئے ـ ( پیاس کی شدت سے)  وہ پانی مانگتے تھے مگر انہیں پانی نہیں دیا جاتا تھا ـ. حدیث،  ۲۳۳،  باب الوضو،  صحیح بخاری ـ

پیشاب کو دھویا نہیں ===  آپﷺ. کے پاس، لوگ بچوں کو لاتے، آپﷺ. ان کے لئے دعا کرتے، اور ان پر ہاتھ پھیرتے، اور کچھ چبا کر ( کھجور وغیرہ) ـ ان کے منہہ میں دیتے ـ ایک لڑکا آپﷺ کے پاس لایا گیا،  اس نے آپﷺ. پر پیشاب کردیا،  آپﷺ نے پانی منگوایا اور اس جگہ ڈال دیا،  اور اس کو دھویا نہیں ـ حدیث،  ۸۳،  کتاب الطہارہ مسلم شریف ـ

حدیثیں بیان کرنا چھوڑدیں ===  ابنِ عباس نے کہا، ہم رسولﷺ سے حدیث نقل کیا کرتے تھے،  جب آپﷺ. پر جھوٹ نہیں باندھا جاتا تھا ـ لیکن جب لوگ صحیح اور غلط، نقل کرنے لگے تو ہم نے حدیثیں بیان کرنا چھوڑ دیا ـ. حدیث،  ۱۲،  مقدمۃ الکتاب، مسلم شریف ـ

جھوٹی حدیثیں گھڑی جائیں گی ـ === آخر زمانے میں،  دجال (جھوٹ کو سچ بنانے والے) ـ اور کذاب ( جھوٹ بولنے والے) ـ پیدا ہوں گے، وہ ایسی حدیثیں تم کو سنائیں گے، جو تم نے نہیں سنی ہوں گی،  اور نہ تمہارے باپ دادا نے،  ان سے بچ کے رہنا ـ حدیث، ۹، مقدمۃالکتاب، مسلم شریف ـ

نیک لوگ، جھوٹی حدیثیں زیادہ بیان کرتے ہیں ===  آپ نیک لوگوں کو اتنا جھوٹا، کسی بات میں نہیں پائیے گا،  جتنا حدیث کی روایت کرنے میں،  امام مسلم نے اس کی وجہ بیان کی ہے کہ،  جھوٹی حدیث، ان کی زبان سے نکل جاتی ہے،  لیکن وہ قصداً جھوٹ نہیں بولتے،  ـ حدیث،  ۲۴،  مقدمۃ الکتاب،  مسلم شریف  ــ اور  حدیث   ‏نمبر ‏ـ ‏40 ‏، ‏صحیح ‏مسلم ‏شریف ‏... ‏

حضرت علی سے روایت شدہ حدیث مت مانو === حضرت علی رضہ سے جو لوگ روایت کرتے تھے، ان کی روایت نہ مانی جاتی، جب تک حضرت عبداﷲ بن مسعود کے ساتھی اس کی تصدیق نہ کرتے ـ حدیث، ۱۶،  مقدمۃ الکتاب،  مسلم شریف ـ

حضرت علی سے روایت شدہ حدیث مت مانو === حضرت علی رضہ سے جو لوگ روایت کرتے تھے، ان کی روایت نہ مانی جاتی، جب تک حضرت عبداﷲ بن مسعود کے ساتھی اس کی تصدیق نہ کرتے ـ حدیث، ۱۶، مقدمۃ الکتاب، مسلم شریف ـ

غلط احادیث بیان کرنے والے ===  میری اخیر امت میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے، جو تم سے حدیثیں بیان کریں گے، جن کو نہ تم نے سنا ہوگا، اور نہ ہی تمہارے باپ دادا نے، ان سے بچ کر رہنا ــ حدیث،  ۸،  مقدمۃ الکتاب، مسلم شریف ـ

دوزخ بھر جائے گی، بہشت خالی ہوگی === آخرت میں دوزخ بھرجائے گی،، مگر بہشت خالی رہ جائے گی،،  آخر اللہ تعالیٰ اور ایک مخلوق پیدا کرے گا،  اور بہشت کی خالی جگہ اُن کو رہنے کے لئے دے گا ـ حدیث،  ۱۳،  کتاب التوحید،  صحیح بخاری ـ

Powered by Blogger.