ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی، مئی 1988ء میں شایع شدہ میری ایک نظم " میرا وطن " آپ کی خدمت میں ـ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ★★★ میرا وطن ★★★
غلام محمد وامِق
مزدور کسانوں کا وطن میرا وطن ہے ...
محنت کی بہاروں کا وطن میرا وطن ہے ...
آزادی کی خاطر جو کریں جان بھی قربان ...
جاں باز جوانوں کا وطن، میرا وطن ہے ...
سرسبز ہے مہکا ہوا پھولوں سے گلستاں ...
یہ شوخ بہاروں کا وطن میرا وطن ہے ...
ہر گوشہ ہے رنگین فضاؤں سے معطر ...
گل رنگ نظاروں کا وطن میرا وطن ہے ...
ہر فرد وطن کا ہے چمکتا ہوا تارا ...
رخشندہ ستاروں کا وطن میرا وطن ہے ...
رحمت میرے مولا کی سدا اس پہ رہے گی ...
رحمان کے پیاروں کا وطن میرا وطن ہے ...
اس قوم کی تاریخ ہے تحریر لہو سے ...
یہ زندہ فسانوں کا وطن میرا وطن ہے ...
اِس دیس کی مٹی میں بھی اخلاص ہے وامِق ...
چاہت کے خزانوں کا وطن میرا وطن ہے ...
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ۔
بحر ۔ ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف ۔
شاعر ـ غلام محمد وامِق، محراب پور سندھ ـ
جولائی 1984ء میں کہی گئی نظم ـ