بچوں کی نظم ــ غلام محمد وامِق = پڑھنا سیکھو، لکھنا سیکھو بچو، آگے بڑھنا سیکھو ... اپنے بڑوں اور استادوں کی ... دل سے عزت کرنا سیکھو ... حق کی راہ میں آنے والی ... ہر مشکل سے لڑنا سیکھو ... جب بھی بولو، سچ ہی بولو ... جھوٹ سے بھی تم بچنا سیکھو ... اپنے دیس کی چاہت میں تم ۔۔۔ راہِ وفا پر، چلنا سیکھو ... وامِق، کہتا ہے یہ تم سے ۔۔۔ سب سے الفت کرنا سیکھو ... ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ فعلن فعلن فعلن فعلن ۔ فعل فعولن فعلن فعلن ۔ فعلن فعل فعولن فعلن ۔ بحر ہندی/ متقارب اثرم مقبوض محذوف ۔ شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ نومبر 1985ء میں کہی گئی نظم ۔ نوٹ: --- یہ نظم تقریباً دس بارہ سال قبل چھپنے والے بچوں کے قائدے " اردو کا قائدہ " پر بھی چھپی تھی ...

ـ===  بچوں کی نظم  === 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــ
غلام محمد وامِق

پڑھنا سیکھو، لکھنا سیکھو ... 
بچو،   آگے   بڑھنا   سیکھو ... 

اپنے بڑوں اور استادوں کی ... 
دل سے عزت  کرنا سیکھو ... 

حق کی راہ میں آنے والی ... 
ہر مشکل سے لڑنا سیکھو ... 

جب بھی بولو،  سچ ہی بولو ...
جھوٹ سے بھی تم بچنا سیکھو ...

اپنے دیس کی چاہت میں تم ۔۔۔ 
راہِ وفا  پر،  چلنا  سیکھو ...

وامِق، کہتا ہے یہ تم سے ۔۔۔ 
سب سے الفت کرنا سیکھو ... 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
فعلن فعلن فعلن فعلن ۔ 
فعل فعولن فعلن فعلن ۔ 
فعلن فعل فعولن فعلن ۔ 
بحر ہندی/ متقارب اثرم مقبوض محذوف ۔ 
شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ
نومبر 1985ء میں کہی گئی نظم ۔ 
نوٹ: --- یہ نظم تقریباً دس بارہ سال قبل چھپنے والے  بچوں کے قائدے  " اردو کا قائدہ " پر بھی چھپی تھی ...ـ

SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.