قطعہ - خاص ادا = کچھ تو ہوتا ہے اثر شدّتِ جذبات کا بھی اور کچھ لوگوں کی اپنی بھی انا ہوتی ہے ۔ چند لمحوں میں نہیں ہوتا کبھی شیدا کوئی اس کے پیچھے بھی کوئی خاص ادا ہوتی ہے -------------------- فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فَعِلن رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع 30 مئی 2026ء کو کہا گیا

 قطعہ -  خاص ادا 

    غلام محمد وامِق 


کچھ تو ہوتا ہے اثر شدّتِ جذبات کا بھی 

 اور کچھ لوگوں کی اپنی بھی انا ہوتی ہے ۔

چند لمحوں میں نہیں ہوتا  کبھی شیدا کوئی

اس کے پیچھے بھی کوئی خاص ادا ہوتی ہے

                             --------------------

فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فَعِلن 

رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع 

30 مئی 2026ء کو کہا گیا



SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.