قطعہ - یومِ مئی
شاعر - غلام محمد وامِق
صاحب نے بُلایا ہے ہمیں چھٹی کے دن بھی ۔
مزدور کے بیٹے نے کہا ماں سے یہ آ کر ۔
ہے یومِ مئی، آج ہمیں کام بہت ہے ۔
ممکن ہے کہ ہم آئیں بہت دیر سے گھر پر ۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــ
مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن
ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
مورخہ یکم مئی 2026ء بروز جمعۃ المبارک کہا گیا قطعہ ۔
