فخرِ پاکستان، ناقابلِ یقین، حیرت انگیز، ننھا زیدان حامد ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ تحقیق و تحریر ـ غلام محمد وامِق ــــ غالباّ 12، مئی 2020، تھا کہ میں جیونیوز کا پروگرام " جرگہ " دیکھ رہا تھا، مجھے بڑی حیرت ہوئی جب میں نے پروگرام کے میزبان کو بڑے ادب و احترام کے ساتھ چھوٹے سے بچے کے ساتھ محوِ گفتگو پایا، وہ انہیں " پروفیسر زیدان حامد " کہہ کر مخاطب تھا ــ اس بچے کو پہلے بھی ایک دو بار ٹی وی چینلز پر دیکھ چکا تھا، لیکن اس بار خصوصی توجہ سے اسے سنا تو میں ششدر رہ گیا ــــــ چنانچہ میں نے مزید تحقیق کے لئے " گوگل " سے مدد حاصل کی تو درج ذیل حیران کن حقائق سامنے آئے ، جنہیں انتہائی اختصار کے ساتھ بیان کر رہا ہوں ـــ زیدان حامد نسلی طور پر آزاد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں، چوں کہ والد میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور راولپنڈی میں رہائش پزیر ہیں، اس لئے پیدائش راولپنڈی میں، 03، جنوری سال 2010 میں ہوئی، یعنی موصوف اس وقت صرف دس سال اور چار ماہ کے ہوئے ہیں ـ اس عمر میں عام بچے بمشکل پانچویں جماعت میں پڑھتے ہیں، لیکن یہ اس عمر میں ـــ پروفیسر کی اعزازی ڈگری لے چکے ہیں ـ انہوں نے کسی بھی تعلیمی ادارے سے بنیادی تعلیم حاصل نہیں کی، اور نہ ہی ان کے پاس کوئی کاغز کی ڈگری ہے، جنہیں عام طور پر لوگ علم کے لئے نہیں بلکہ ملازمت کے لئے استعمال کرتے ہیں ـان کی بنیادی تعلیم و تربیت گھر پر ہی ان کے والدین نے کی ــــ ساڑھے تین سال کی عمر میں جب بچے تقریباّ سال ڈیڑھ سال پہلے ہی اپنی ماں کا دودھ پینا چھوڑتے ہیں ـ اتنی سی عمر میں انہوں نے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز میں لیکچرز دئے ہیں ـ پانچ سال کی عمر میں میڈیکل کے طلبا کو انسانی جسم میں موجود تمام ہڈیوں پر لیکچر دیا ــــ یہ ہی نہیں انہوں نے مذاہب کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور قرآنِ کریم پر اٹھائے گئے اعتراضات کا مدلل جواب دیا ـ آپ تاریخ، جغرافیہ، ماحولیات اور مارشل آرٹ کے بھی ماہر ہیں ـ دنیا کی کئی زبانوں مثلاّ انگریزی، ہسپانوی، اور عربی پر عبور حاصل یے ـ انہیں علامہ اقبال کے فلسفہ پر عبور حاصل ہونے کے باعث " اقبالِ ثانی " کہا گیا ـ آپ مختلف اداروں، اور سیمینارز میں طلبہ اور عام لوگوں کو موٹیویشنل لیکچر بھی دیتے ہیں، ــ آٹھ سال کی عمر میں " اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد " سے عربی کورسز میں اے گریڈ بھی حاصل کرچکے ہیں ــ سات سال کی عمر میں 500. سے زائد علمی کتب کا مطالعہ کرچکے ہیں ـ اور اب بھی بہت کچھ پڑھ اور پڑھا رہے ہیں ـ زیدان حامد کو ملکی اور غیر ملکی میڈیا نے بہت سی کوریج بھی دی ہے ـ جبکہ جیو نیوز انہیں سلیم صافی کے پروگرام " جرگہ " میں چار بار مدعو کرچکے ہیں، جہاں پر اس نے مکمل پروگرام میں ہرقسم کے اسلامی اور سیاسی سوالات کے جوابات بڑے مدبرانہ انداز سے دئے ــ پہلی بار جیو نیوز کے پروگرام " جرگہ " میں سال 2016، میں پانچ، چھ سال کی عمر میں آیا، بعدازاں سال 2017 - 2018 - اور اب 2020، میں اس معجزاتی بچہ کو میں نے سنا ــ موصوف اب تک درج ذیل اہم ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں ـــ1. ‏Youngest Microsoft Office Professional.2. ‏Youth Pakistan.3. ‏Positive Face of Pakistan ‎. ہم اس مجزاتی بچے کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں ـ اور میری یہ تحریر اس بات کی سند رہے گی ـــــــــــ تحقیق و تحریر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ فون نمبر، 03153533437 ــــــــــــــــ تاریخ ـــ سولہ مئی دوہزار بیس ــ بائیس رمضان المبارک، چودہ سو اکتالیس، بروز ہفتہ ــ


SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.