گھاس پھوس کھالیا، ایٹم بم بنا لیا. ایک آزاد نظم ـ غلام محمد وامِق مورخہ 16 ستمبر 2014 بروز منگل کہی گئی ـ ‏

ایٹمی قوت بننے سے قبل پاکستان کا یہ خاص نعرہ تھا کہ ـ گھاس پھوس کھائیں گے ـ
ایٹم بم بنائیں گے ـ 
ایٹمی قوت بننے کے بعد اسی تناظر میں چند جملے ذہن میں آئے، جوکہ درج ذیل ہیں ... 

گھاس پھوس کھالیا، ایٹم بم بنا لیا ـ

پاکستان بچا لیا، اب تو بجلی دے دو ـ  

ٹی وی بھی چلا لیا ـ کمپیوٹر بنا لیا ـ

انٹرنیٹ بھی آگیا، اب تو بجلی دے دو ـ

آئی ٹی بھی آگئی، جمہوریت بھی آگئی ـ

نون لیگ بھی آگئی، اب تو بجلی دے دو ـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
شاعر ـ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ ـ
مورخہ 16 ستمبر 2014ء،  بروز منگل کہی گئی ... 


SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.