ہائیکو ایک جاپانی صنفِ شاعری ہے جس کا ایک خاص وزن ہے ، فعلن فعلن فع ۔ فعلن فعلن فعلن فع ۔ فعلن فعلن فع ۔ یعنی بحرِ متقارب میں کہی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ اور کسی بحر کی نظم کو ہائیکو نہیں کہا جا سکتا ۔ الحمدللہ بندہء ناچیز نے بھی زندگی میں پہلی بار پانچ عدد اردو ہائیکو کہنے کی کوشش کی ہے ۔ جسے پاکستان میں ہائیکو کے ماہر اور سرپرست جناب سہیل احمد صدیقی صاحب نے دیکھ کر درست قرار دیا ہے ۔ ..... (Haiku)

(Haiku)


کیا بولوں میں اب 

مجھ سے پوچھا حالِ دل 

چلتے چلتے جب ۔ 


دنیا روشن ہے 

خوشبو ہر سو پھیلی ہے 

اس کے آنے سے 


اس کو دیکھا تب 

موسم پیارا پیارا تھا 

بادل برسا جب 


بولا نفرت سے 

ہم سے تم کو مطلب کیا 

دیکھا جب اس نے


ہم کو لوٹیں سب 

جس کو دیکھو لیڈر ہے 

دیکھو دیکھو اب







SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.