لفظ ‏،استیصال ‏کا ‏غلط ‏استعمال ‏ہورہا ‏ہے‏، اسے ‏غلط ‏العام ‏بنا ‏دیا ‏گیا ‏ہے ‏،اور ‏اسے ‏استحصال ‏،لکھا ‏جارہا ‏ہے ‏ـ ‏تحریر و ‏تحقیق ــ ‏غلام ‏محمد ‏وامِق ‏ـ ‏

استیصال یا استحصال ـ (ایک علمی تجزیہ)  
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
اہلِ علم اور اہلِ دانش حضرات کی توجہ کے لئے گزارش ہے کہ تمام ٹی وی چینلز، تمام میڈیاز، اور حکومتی سطح پر بھی اس لفظ " استیصال "  کو  " استحصال " لکھا اور پڑھا جا رہا ہے، اور اب یہ لفظ غلط العام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ـ ( ممکن ہے میرا خیال غلط ہو، لہٰذا آپ کی رائے کا  انتظار رہے گا) ـ  لیکن  ان الفاظ کے،  لغت کے اعتبار سے جو معنی بنتے ہیں وہ درج ذیل ہیں ـ

استیصال کے معنی ہیں ـ بیخ کُنی، تباہ و برباد کرنا، جڑ سے اکھاڑنا، ستیاناس کرنا، زبردستی دبانا وغیرہ ....  جبکہ ـــ 
استحصال کا مطلب ہے ـ حاصل کرنا، حصول کی خواہش وغیرہ ...  یہ دونوں الفاظ عربی سے لئے گئے ہیں ــ

آج کل ان کا استعمال کچھ یوں ہوتا ہے ـ مثلاﹰ ...... 

عوام کا استحصال کیا جارہا ہے ــ
کشمیر کا استحصال بند کرو ــ
بول چینل کا استحصال بند کرو ـ
استحصالی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ وغیرہ وغیرہ .... 

اب اگر ان کا لغوی مطلب لیا جائے تو، یوں بنتا ہے ـ

عوام کا حاصل، یا حصول کیا جارہا ہے ... 
کشمیر کا حاصل یا حصول بند کرو ... 
بول چینل کا حصول یا حاصل بند کرو ... 
حاصل یا حصول کرنے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں .... 

اب حقیقی معنی میں (استیصال لفظ کے ساتھ)،  ان جملوں کو لکھیں تو مطلب یہ بنتا ہے ـــ

عوام کو زبردستی دبایا جارہا ہے ـ عوام کا ستیاناس کیا جارہا ہے ـ عوام کی بیخ کنی کی جا رہی ہے ـ عوام کو تباہ و برباد کیا جارہا ہے ــ عوام کو جڑ سے اکھاڑا جارہا ہے ـــ

کشمیر پر زبردستی ( ظلم) بند کرو ـــ کشمیر کی بیخ کنی بند کرو ــ کشمیر کا ستیاناس کرنا بند کرو ـ کشمیر کو تباہ و برباد کرنا بند کرو ـــــ 

بول چینل پر زبردستی بند کرو ـ بول چینل کی بیخ کنی بند کرو ـ بول چینل کی تباہی و بربادی بند کرو ـــ

تباہی و بربادی کرنے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ عوام کو جڑ سے اکھاڑ دینے والی قوتیں ظلم کر رہی ہیں ـ ستیاناسی قوتیں عوام پر ظلم کر رہی ہیں ـــ

اب آپ خود فیصلہ فرمائیں کہ ملک کی اعلیٰ سطح پر،  اردو زبان و بیان کا کیا حشر کیا جارہا ہے؟؟؟ ـــ

 تحریر و تحقیق ــ غلام محمد وامِق، محرابپور سندھ 
 مورخہ 23 مارچ 2021ء ـ بروز منگل ــــــــــ                              فون نمبر ـ 03153533437 ـــــــــ

SHARE THIS
Previous Post
Next Post
Powered by Blogger.