آیتِ قرآنی ـ سورۃ " محمد " آیت 19 ـــ رسولِ اکرمﷺ سے کہا جارہا ہے کہ ـ آپ یقین کرلیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ـ اور اپنے گناہوں کی بخشش مانگا کریں ـ حالاں کہ آپ تمام گناہوں سے پاک اور معصوم ہیں ـ اس تناظر میں سوچئے کہ پھر ہماری کیا حیثیت ہے ؟ــ
اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے یا اللہ کا ذکر کرنے کے لئے کسی خاص وقت کی ضرورت نہیں ، آپ کھڑے ، بیٹھے ، لیٹے ، ہر لمحہ اللہ کو یاد اور دعا کرسکتے ہیں ـ مزید یہ کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر بھی کرتے رہیں ـ سورۃ آلِ عمران ـ آیت نمبر ـ 191 ...
Gm Wamiq Toor
11:16 AM
0 Comment
اللہ تعالیٰ سے دعا کرنے کا کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے ...
رسول اکرمﷺ ، جہاد کے لئے بھیجے گئے اکثر لشکروں کے امیر کبھی حضرت ابوبکرصدیق ، کو بناتے اور کبھی حضرت اسامہ رضہ کو بناتے تھے ... بحوالہ صحیح بخاری شریف ، حدیث نمبر ـ 4270 ــ
Gm Wamiq Toor
1:02 PM
0 Comment
جہاد کے لئے بھیجے جانے والے اکثر لشکروں کے امیر ، حضرت ابوبکرصدیق رضہ ہوتے ـ
قیافہ شناسی پر یقین ۔ صحیح بخاری کی حدیث نمبر ـ 6770 ، کے مطابق ، آپﷺ ،قیافہ شناسی پر یقین رکھتے تھے ، اور آپ ایک قیافہ شناس کی بات پر بہت خوش ہوئے ...
مشکوک ذبیحہ بھی کھایا جا سکتا ہے ۔صحیح بخاری کی حدیث نمبر ـ 7398 ، کے مطابق ، اگر کوئی ذبیحہ مشکوک ہو کہ اس پر اللہ کا نام لیا گیا ہے یا نہیں تو تم اس پر اللہ کا نام لے کر کھا لیا کرو ..
رسول اللّٰہ کو زخم آئے تو فاطمہ ہے مرہم پٹی کی ۔ صحیح بخاری شریف کی دو طویل آحادیث نمبر ـ 243 ، اور 2911 , کے مطابق ، غزوہء احد میں جب آپﷺ کو گہرے زخم آئے تو ان کے علاج کے لئے کوئی روحانی عمل یا کوئی جھاڑ پھونک کا عمل نہیں کیا گیا تھا ، بلکہ حضرت بی بی فاطمہ رضہ ، نے دنیاوی اسباب اختیار کئے اور چٹائی یا بوریا جلا کر اس کی راکھ سے آپﷺ کے زخموں کو بھرا گیا ..
Gm Wamiq Toor
12:32 PM
0 Comment
جنگ احد میں آپﷺ کے زخموں میں چٹائی جلا کر اس کی راکھ بھری گئی ..
علی کے خلاف اس کی بہن کا دعویٰ ۔ صحیح بخاری کی ایک طویل حدیث نمبر ـ 357 ، کے مطابق ، حضرت علی کی ہمشیرہ ، " امِ ہانی " نے آپﷺ سے حضرت علی رضہ کی شکایت کی کہ علی رضہ ، میرے خاوند کے بیٹے کو قتل کرنا چاہتا ہے ، حالاں کہ میں نے اسے پناہ دے رکھی ہے ، تو آپﷺ نے فرمایا کہ امِ ہانی ، جسے تم نے پناہ دے دی ، ہم نے بھی اسے پناہ دے دی ...
Gm Wamiq Toor
12:11 PM
0 Comment
آپﷺ نے فرمایا ، جسے امِ ہانی نے پناہ دی ، اسے ہم نے پناہ دی ...
زید رسول اللّٰہ کے بھائی بھی ہیں اور مولا بھی صحیح بخاری کی ایک طویل حدیث نمبر ـ 2699 ، کے مطابق ، آپﷺ نے حضرت علی رضہ سے فرمایا کہ ، تم مجھ سے ہو اور میں تجھ سے ہوں ، اور حضرت جعفر رضہ سے فرمایا کہ تم صورت ، عادت و اخلاق سب میں مجھ سے مشابہ ہو ، پھر حضرت زید رضہ سے فرمایا کہ ، تم ہمارے بھائی بھی ہو ، اور ہمارے مولیٰ بھی ہو ..
Gm Wamiq Toor
11:59 AM
0 Comment
حضرت زید رضہ کو فرمایا کہ ، تم ہمارے بھائی بھی ہو اور ہمارے مولیٰ بھی ہو ..
آپﷺ نے فرمایا ، ہر مجسمے کو توڑ دینا اور ہر اونچی قبر کو مسمار کرکے زمین کے برابر کردینا ـ صحیح مسلم ، 2243 ــ
Gm Wamiq Toor
11:47 AM
0 Comment
ہر تصویر ، مجسمہ اور اونچی قبر کو مسمار کرکے زمین کے برابر کردینا ـ
حضرت بی بی عائشہ رضہ ، نے فرمایا کہ ، آپﷺ روزے کی حالت میں اپنی بیویوں کا بوسہ لے لیا کرتے تھے ـ صحیح مسلم ـ 2573 اور 2575 ...
Gm Wamiq Toor
11:41 AM
0 Comment
آپﷺ ، روزے کی حالت میں اپنی بیویوں کا بوسہ لے لیا کرتے تھے ـ
آپﷺ نے حضرت علی رضہ کو فرمایا کہ ، اے علی ـ یہ کہو کہ ، اے اللہ میں تجھ سے ہدایت اور راستی کا سوال کرتا ہوں ـ صحیح مسلم ـ 6912 ـ
Gm Wamiq Toor
11:31 AM
0 Comment
آپﷺ نے حضرت علی کو ، اللہ سے ہدایت اور راستی مانگتے رہنے کا کہا ..
صحیح مسلم کی حدیث نمبر 6915 ، کے مطابق آپﷺ نے اپنی بیٹی فاطمہ کے گھر جاکر ،حضرت علی اور فاطمہ کے بستر پر ان کے درمیان بیٹھ کر ، ان کے خادم طلب کرنے کے مطالبے کے جواب میں فرمایا کہ ، آپ جب سونے لگو تو تینتیس بار " الحمدللہ " ـ تینتیس بار " سبحان اللہ " اور چونتیس بار " اللہ اکبر " پڑھ لیا کرو ...
رسولﷺ نے اپنے صحابیء خاص حضرت حذیفہ رضہ ، کو بتایا کہ میرے صحابہ میں بارہ لوگ منافق ہیں ـ صحیح مسلم ـ 7035 ـ 7036 ـ مُسند احمد ، 12341
آپﷺ کے گرد و پیش والوں میں اور مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں کہ جنہیں آپ نہیں جانتے لیکن ہم انہیں جانتے ہیں ـ آیت نمبر ـ 101 ، سورۃ توبہ ..
عمرو بن عبید ، جو حسن بصری کی مجلس میں حاضر رہا کرتے تھے ، حدیث کی روایت میں جھوٹ بولا کرتا تھا ـ حدیث نمبر ـ 66 ، صحیح مسلم شریف ...
منافق کی تین نشانیاں ، دوسری حدیث کے مطابق ، منافق کی چار نشانیاں ہیں ـ ۱. بات کرے تو جھوٹ بولے ـ ۲. معاہدہ کرے تو توڑ ڈالے ـ ۳. وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے ـ ۴. جب جھگڑا کرے تو گالی دے ـــ صحیح مسلم ، نمبرـ 210-- 211 ...
رسولﷺ نے فرمایا ـ میری کہی ہوئی کوئی بھی بات مت لکھو ، سوائے قرآن کے ـ اور جس نے مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں سمجھ لے ـ صحیح بخاری ، نمبر ـ 7510 ...
زکواة دراصل حکومت کے بیت المال کا حق ہے ـ اس حدیث کے مطابق ، زکوات وصول کرنا حکومت کا کام ہے ، عوام کو براہِ راست نہیں دی جاتی ـ بحوالہ صحیح بخاری شریف نمبر .ـ .7285 . ...
اپنے آپ کو جنت کا حقدار سمجھنے والوں کے لئے ، آیتِ قرآنی ـ صحابہ کرام سے خطاب کیا جارہا ہے کہ ـ کیا تم یہ سمجھ بیٹھے ہو کہ تم جنت میں چلے جاؤگے ؟ ـ حالاں کہ ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہوا ہے کہ تم میں سے جہاد کرنے والے کون کون ہیں ، اور اللہ کی رضا پر صبر کرنے والے کون کون ہیں ــ سورۃ آلِ عمران ـ آیت 142 ...
اُم امومنین بی بی صفیہ سے نکاح اور ولیمہ کی روایت ، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ، آپﷺ امہات المومنین کا پردہ تو عام لوگوں سے کرواتے تھے ، جب کہ مسلمان کنیز یا لونڈیوں کا پردہ عام لوگوں سے نہیں کروایا جاتا تھا ـ بحوالہ ، صحیح بخاری شریف ...
رسول اللہﷺ ، کی موت کا ایک سبب ، وہ زہر بھی تھا ، جوکہ خیبر میں ایک یہودی عورت نے آپﷺ کو دعوت پر بلا کر بکری کے گوشت میں دیا تھا ـ جس کے باعث ایک یا دو صحابہ شہید ہوگئے تھے ، لیکن آپﷺ نے الٹی کردی تھی ، یا زہر کا احساس ہونے پر مزید نہیں کھایا تھا ـ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ یہودیوں کا ذبیحہ کھانا جائز ہے ، اور یہ کہ رسولﷺ کو سامنے کھانے میں پڑے زہر کا بھی علم نہ ہوسکا تو غیب کا علم کیسے ہوسکتا ہے ـ مزید یہ بھی ثابت ہوا کہ زہر کا اثر قریب ترین صحابہ پر اور خود آپﷺ پر بھی ہوسکتا ہے ـ بحوالہ ـ صحیح بخاری شریف ،و دیگر احادیث ...
آپﷺ جماع کرنے کے بعد جنابت کی حالت میں ہی سحری کرتے تھے ، اور پھر نمازِ فجر کے وقت غسل فرماتے اور نماز ادا کرتے ـ صحیح بخاری شریف ـ
حضرت بلال رضہ کے متعلق عام طور پر بیان کیا جاتا ہے کہ ، جب تک حضرت بلال فجر کی آذان نہ دیتے تب تک سحر یا صبح نہیں ہوتی تھی ـ یہ صحیح احادیث ان قصے کہانیوں کی نفی کر رہی ہیں ـ ان کے مطابق تو حضرت بلال فجر ہونے سے پہلے ہی فجر کی آذان دے دیتے تھے ـ
حضرت بی بی فاطمۃ الزہرا رضہ ،کے جہیز کی تفصیل مختلف شیعہ و سنی کی کتب سے ـ جس میں دو یمنی چادریں ، دو نہالی یا بسترے ، چار گدے ، چاندی کے دو بازوبند ، ایک کملی یا کمبل ، تکئے ، پیالہ ، ایک آٹا پیسنے کی چکی ، ایک مشکیزہ ، ایک پانی رکھنے کا برتن یا گھڑا ،اور ایک پلنگ ــ بعض کتابوں میں لکھا ہے کہ گھر بھی حضرت علی رضہ کو آپﷺ نے ہی دیا تھا ـ اس کے علاوہ ایک کنیز بھی دی تھی ،جس کا نام " فضّہ " تھا ، اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ تھا، اس زمانے کے مطابق یہ بہت بڑا جہیز تھا ... ماشاءاللہ ـ
Subscribe to:
Posts (Atom)
Powered by Blogger.