اسلام میں پروٹوکول ـ؟ ـــــــــــــــــ ( تاریخی حکایت ) ایک دفعہ کچھ لوگ مشہور صحابی، حضرت ابی بن کعب سے ملنے گئے، جب وہ اٹھے تو لوگ تعظیماّ ان کے ساتھ ہوگئے، اتفاق سے اسی وقت حضرت عمر رضہ، وہاں نکل آئے، یہ امتیازی شان دیکھ کر ابی بن کعب رضہ کو کوڑا لگایا، وہ متحیر ہوئے، تو فرمایا کیا تم نہیں جانتے کہ اس قسم کی تعظیم تبوع (جس کا اتباع کیا جائے) کے لئے فتنہ اور تابع ( اتباع کرنے والا) کے لئے ذلّت ہے ـ ( بحوالہ تاریخِ اسلام از شاہ معین الدین احمد ندوی) ــــ اس پس منظر میں آج کے پیر اور مرید، اور حکمران طبقہ اپنا اپنا محاسبہ کر سکتے ہیں ـــ انتخاب وتحریر ــ غلام محمد وامِق، محراب پور سندھ ـــ
Subscribe to:
Posts (Atom)
Powered by Blogger.